مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبروں پر پی ڈی ایم کا موقف بھی آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان  ڈیمو  کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے مولانا  فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید کردی، واضح رہےکہ گزشتہ روز  مولانا فضل الرحمان اورجہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

 اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا   کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب  بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گے۔حافظ حمد اللہ کا  کہنا تھاکہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرےگا۔

اس سے  قبل جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی بھی مولانا  فضل الرحمان اور  جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر کی  تردید کرچکےہیں۔

Recent Posts

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

1 min ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

5 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

11 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

20 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

26 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

34 mins ago