شائستہ لودھی کو عمران خان سے بھی زیادہ ایماندار سیاست دان کون لگتا ہے؟ خود ہی بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کی اور میزبان شہزاداقبال کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے، اینکر نے پوچھا کہ کیا انہوں نے عمران خان سے بھی کوئی ایماندار سیاست دان دیکھا ہے؟ جس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے ایماندارساستدان دیکھا ہوا ہے۔شائستہ لودھی نے اس سیاستدان کا نام تو نہیں بتایا مگر انہوں نے کہا کہ وہ جس سیاست دان کی بات کر رہی ہیں وہ عمران خان سے بھی زیادہ ایماندار ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو نوازشریف سے بہتر سیاست دان قرار دیا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے بھائی ساحر لودھی کو بھی باصلاحیت قرار دیا اور کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی نقل نہیں کرتے یہ ان کا اپنا انداز ہے۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پروگرام میں گفتکو کرتے ہوئے کہا میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ نادیہ خان مارننگ شوز کی کوئین ہیں لیکن پی ٹی وی پر میرا شو نادیہ خان کے شو سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان کے درمیان اختلافات پر کہا کہ شرمیلا فاروقی کو اب جھگڑا ختم کردینا چاہئے۔ لیکن نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ انہوں نے کوئی شرارت نہ کی ہو۔معروف میزبان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اداکاروں کے ساتھ کئی سیاست دان بھی ان سے رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے آتے ہیں۔ ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کرنے کے سوال کا جواب انہوں نے نفی میں دیا اور کہا کہ وہ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتیں۔