کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین سراپا احتجاج ہو گئیں . مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف غم و غصّے کا اظہار کیا ہے .
مظاہرہ کرنے والی کویتی خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی خواتین کی تذلیل افسوس ناک ہے .
واضح رہے کہ کرناٹک سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . پورے بھارت میں حجاب کی اس پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں .