بھارت کی معروف اداکارہ نشے میں دھت ہو کر شہری کو ٹکر مارنے اور پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ ’’ کاویہ تھاپڑ‘‘ کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر شہری کو ٹکر مارنے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ساوتھ انڈین اداکارہ کاویہ تھاپڑ کو شہرت ان کی فلم ’’ ایک منی کتھا ‘‘ اور ’’ مارکیٹ راجہ ایم بی بی ‘‘ سے ملی ، کاویہ 17 فروری کی شب نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھی جس دوران انہوں نے ایک شہری کو ٹکر ماری اور اس کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کی اور گالیاں نکالیں، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے ، اداکارہ کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔
17 فروری کو پولیس کو کال موصولہوئی کہ جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل کے قریب اداکارہ لوگوں کے ساتھ بحث کر رہی ہیں ۔اداکارہ نے انڈسٹری میں قدم متعدد میوزک ویڈیوز اور اشتہارات میں اداکاری سے رکھا ، 26 سالہ کاویہ نے فلم ’’ ایک مایا پریمیتو ‘‘ سے ڈیبیو کیا ، اس کے علاوہ وہ کئی شارٹ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں ۔