’’ عمران ہاشمی کی وجہ سے میں ۔۔۔۔‘‘ پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کا ایسا انکشاف کہ پاکستانی دنگ رہ گئے
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل سعدیہ خان نے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا۔حال ہی میں سعدیہ خان نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بھارت میں ایک بڑے پروجیکٹ سے انکارکے بارے میں کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ’آپ کو بالی ووڈ میں ایک بڑے پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تھی، سنا ہے کہ آپ نے عمران ہاشمی کی وجہ سے انکار کردیا، کیا یہ سچ ہے؟
جس کے جواب نے سعدیہ خان نے کہا کہ ’ہاں، میں نے عمران ہاشمی کی وجہ سے انکار کر دیا تھا‘، اس سے قبل ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ کافی بولڈ سین شوٹ کرتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا جواب پسند نہیں آیا ، ان کا ماننا ہے کہ وہ کہہ سکتی تھیں کہ انہوں نے بولڈ مناظر کی وجہ سے انکار کیا نہ کہ عمران ہاشمی کیونکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ اداکارہ سعدیہ خان کو ہٹ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں کردار پر خوب پذیرائی اور شہرت ملی، مداحوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔ عمران عباس کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔