ایسی سبزی جو،کینسر،شوگر سمیت متعدد بیماریوں کے خلاف بہترین ڈھال ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھنڈی ایک عام سی سبزی ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاتا لیکن اس کے حیران کن فوائد ان گنت ہیں . بھنڈی میں وٹامن اے، سی، کے اور بی سکس پائے جاتے ہیں تاہم سی اور کے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ کیلوریز کی مقدار بھی زیادہ پائی جاتی ہے .


بھنڈی میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، صرف ایک کپ بھنڈی میں 100 گرام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں .
بھنڈی دمہ مریضوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے . بھنڈی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے . تحقیق سے پتہ چلا کہ بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں .
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں 200 گرام بھنڈی پکا کر استعمال کر لی جائے تو اس سے دمہ کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے . بھنڈی کا استعمال بچوں کے لیے بھی دمہ اور کھانسی میں کار آمد ثابت ہوتی ہے .
بھنڈی کینسر کے خلاف تحفظ دے سکتی ہے . اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے . بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید غذا ہے . یہ انسانی جسم میں شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس کے مرض سے بچ سکتے ہیں .
ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے . ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں