سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد کو کھولنے کی استدعا مسترد کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو حکم امتناع دیتے ہوئے کھولنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی ٹھوس حکم دے سکیں گے۔
سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد کو کھولنے کی استدعا پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ سے دو ہفتے تک تفصیلی فیصلہ نہ آیا تو مناسب حکم جاری کرینگے۔ وکیل مونال نے کہا کہ ہائیکورٹ کا مختصر حکم نامہ بھی دستخط کے بغیر ہے، دستخط ہونے تک حکمنامہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
عدالت نے چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید کی مداخلت پر سرزنش کر دی ، چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید نے کہا کہ ہمارے پاس تحریری حکم موجود ہے جسٹس منیب اختر نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ آپ کے وکیل موجود ہیں اپنی نشست پر تشریف رکھیں۔
عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک ریسٹورنٹ کھولنے کی استدعا مسترد کر دی ۔