شیخوپورہ اور گجرات میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق
شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں مبینہ طور پر بیٹے نے باپ کیساتھ مل کر اپنی ماں کو گولی مار دی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔گجرات میں لڑکے کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیوشن سے لوٹنے والی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔دوسری جانب کراچی میں ایف آئی اے نے زم زمہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹس، جعلی مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ملزمان پر شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے کا الزام ہے۔