چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کےمطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔رابطوں کے لیے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پی پی ارکان سے رابطہ کریں گے جب کہ پنجاب اور کے پی کے میں اپوزشین جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا۔علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی ۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر شبلی فراز، مرزا محمد آفریدی، مشیر وزیراعظم ایوب آفریدی بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔

WhatsApp
Get Alert