مہنگائی کی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے تحت برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرسوں کا تیل 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن اور انڈے شامل ہیں،پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago