نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نیب ادارہ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کو خاطر میں لائے بغیر بڑی مچھلیوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اپنا قومی فرض ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے، نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف گزشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب کی موثر پیروی کی بدولت احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو سزا سنائی، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، نیب نے اکتوبر 2017 سے نومبر 2021 تک بد عنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584 روپے برآمد کئے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں 1237 کیسز زیرِ سماعت ہیں، جن کی ما لیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago