کراچی (قدرت روزنامہ)اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان آصف زرداری کوسندھ سے بھگائیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری کے خلاف بات کرنے پرمقدمہ درج کیا جاتا ہے، سندھ میں خوف ختم ہونے کا وقت آچکا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کوسندھ سے بھگائیں گے، وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے، بھٹوکے نام پردنیا بھرمیں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی جائیدادیں لندن اورامریکا میں نہیں، عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، عمران خان نے غلامی کی زنجیرہمیشہ کیلئے توڑدی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پرتعلقات چاہتا ہے، عمران خان نے ڈو مور پرایبسولوٹلی ناٹ کہا، زرداری دورمیں سب سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے، زرداری دورمیں قتل وغارت ہوئی،ڈرون حملے ہوئے، بھٹوکے نام پرمال بنایا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…
ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…