کتاب لکھنے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، کونسی سیاسی جماعت جوائن کروں گی؟ ریحام خان پھر میدان میں آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت سلیکٹڈ ہے تو مخالف جماعتوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ اچھی بات ہے۔جب کسی اچھی سیاسی جماعت جوائن کی آفر آئے گی تو تب جوائن کروں گی۔میں رہوں نہ رہوں میرا بلیک بیری محفوظ رہے گا۔وہ پیر کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خبروں میں نہیں رہنا چاہتی مگر پھر بھی خبر بن جاتی ہوں ۔جب کسی اچھی سیاسی جماعت سے آفر آئے گی تب جوائن کروں گی۔میری کتاب کا ہر صفحہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔جو لوگ نہیں چاہتے تھے کہ یہ کتاب الیکشن سے پہلے نہ آئے۔پہلی والی کتاب پڑھ لیں گے تو دوسری کتاب کے بارے میں سوچا جائے گا۔یہ میری کہانی تھی میں نے اپنی زبانی سنائی۔میرے ساتھ زندگی میں بہت سارے حادثات ہوئے۔جو واقعات میں نے کتاب میں لکھے ہیں وہ بھی ضروری تھی اور یہ کتاب صرف ریحام خان ہی لکھ سکتی تھی ۔

ریحام خان نے کہا کہ مجھے اس کتاب لکھنے پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا ہے۔ میں جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا۔پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی۔میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی۔میرے لیے وہی مسئلے ہیں جو آپکے لیے ہیں کہ ووٹ کہاں ڈالے۔میں ووٹ ڈالنے پر جب اتنی کنفیوز ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کونسی جماعت میں جانا ہے ۔آج کل نظریوں کا فقدان ہے۔اسمبلیاں توڑنے کے لیے ہمت چاہئیے، جو سب کو کہتے رہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ پی پی پی جب پارلیمنٹ کو نہیں مانتی تو اسے بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق ہے۔جب وزیر اعظم پر اعتماد نہیں ہے تو عدم استحکام تحریک کا انتظار کیوں ہے۔مجھے پاکستان آنے سے پہلے پی ٹی آئی کے حوالے سے علم نہیں تھا۔ریحام خان نے کہا کہ بلیک بیری میرے پاس نہیں ہے مگر کسی محفوظ جگہ پر ہے۔ میں رہوں یا نہ رہوں بلیک بیری رہے گا ۔اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہے تو یہ خوش آئند ہوگا۔

Recent Posts

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

10 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

21 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

24 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

37 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

1 hour ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

1 hour ago