پاکستان

تحریک عدم اعتماد کو پی ٹی آئی کے اندر سے کون سپورٹ کر رہا ہے؟ احسن اقبال نے بڑا انکشا ف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی بڑی سپورٹ پی ٹی آئی کے اندر سے ہے۔انہوں نے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے لیے اتحادیوں کے علاوہ بھی سپورٹ ہے۔پی ٹی آئی کے 20 ارکان رابطوں میں ہیں،کچھ وزراء بھی کہتے ہیں کہ وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ہماری سپورٹ صرف حلیف جماعتوں تک نہیں، عدم اعتماد کی بڑی سپورٹ پی ٹی آئی کے اندر سے ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ سودے بازی وہ کرتا ہے

جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں جاتا ہے،20 کے لگ بھگ ان کے ایم این ایز ایڈوانس رابطوں میں ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی کی مداخلت نہ ہوئی تو اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔کوئی بھی اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ حکومت کا ملبہ اپنے سر لے۔جونہی لگا عدم اعتماد کی سطح پر ہیں تو عدم اعتماد اسمبلی میں داخل کر دیں گے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بتا دیں، وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی ؟

وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے، ناکام نہیں، وزیراعظم کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا یہ بتا دیں، حکومتی اعلانات حقیقت پر مبنی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے۔ چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا،

پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا، جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی۔

متعلقہ خبریں