قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے، وزیر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرخ حبیب نے خسرو بختیار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی، دنیا پر کورونا وبا کے اثرات بھی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو قوم کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پوری دنیا میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومتوں پر دباؤ آیا، 40 ڈالر پیٹرول اب 100 ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا وزیر اعظم منی لانڈرنگ نہیں کررہا، بیرون ملک محل نہیں بنا رہا، اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر مہنگائی کی، اب اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ یہ تو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکل جائیں گے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ ، اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

60 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

1 hour ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

2 hours ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

2 hours ago