یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ کا رمضان پیکچ دینے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے بڑے رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکچ دینے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 84 کروڑ26 لاکھ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا، تاہم اس سال مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا پیکج دینے کی تجویز ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے، گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے ، آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، جب کہ چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ روپے، سیلہ چاول ایک کروڑ اور ٹوٹا چاول پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز ہے، دال چنا 3 کروڑ، دال مسور 3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، رمضان پیکچ کے تحت دیگر اشیاء پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویزہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے 1500سے زائد مختلف برانڈڈ اشیاءپر بھی شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے گا اور اس ریلیف کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مختلف برانڈز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ مختلف برانڈز کی اشیاءکے ریٹ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے کم کروائے جا سکیں.

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

55 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago