حسن ، حارث اور فہیم کی واپسی؛ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پیس بیٹری چارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ کے فاسٹ بولر حسن علی، حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے بعد حارث رؤف کا کورونا مثبت آیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب حارث رؤف نے اپنا قرنطینہ مکمل کر لیا ہے جس کے بعد انہوں نے اسکواڈ کر جوائن کر لیا ہے۔


اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا بھی شرنطینہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے پنڈی ٹیسٹ میں آج دوسرے روز کا کھیل جاری ہے، دوسرے روز کا کھیل 245 رنز کی اننگز اور ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغار کر دیا ہے۔
پہلے روز سنچری اسکور کرنے والے امام الحق اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے31 اوورز میں87رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے عبداللہ شفیق ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44رنز بنایا جس کے بعد وہ نیتھن لائن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔پنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے امام الحق اظہر علی اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کو انجوائے کیا۔