فلم ’کوئین‘ نے میری زندگی بدل دی، کنگنا رناوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی زندگی بدلنے والی فلم کا نام سب کو بتا دیا ہے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ فلم ’کوئین‘ نے ہمیشہ کے لیے میری زندگی تبدیل کردی .

بالی ووڈ اداکارہ نے فلم ’کوئین‘ کے آٹھ برس مکمل ہونے پرعالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایاکہ اس فلم میری زندگی تبدیل کردی .

فلم کوئین میں کنگنا نے رانی نامی ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جس کی شادی ٹوٹ جاتی ہے اور وہ خود ہی اپنی ہنی مون پر نکلنے کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ خود کو دریافت کرنے والی ٹرپ اسے گھر واپسی پر ایک نئی رانی میں تبدیل کردیتی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

. .

متعلقہ خبریں