ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز؛ دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے بتایا کہ طبیعت ناساز ہے اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات سےچاہنے والوں کو آگاہ کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، حریم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔
3 منٹ کی بنائی ویڈیو میں اداکارہ نے پشاور حملے کی مذمت کی اور شہدا کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔حریم کا کہناتھاکہ کچھ لوگوں کی ویڈیوز دیکھیں جو فرقہ واریت میں بٹے ہوئے ہیں جو کہ خود کو درست اور دوسروں کو غلط کہہ رہے ہیں ان کو اوقات لازمی یاد دلانی چاہیے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)