یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہوگی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، مزید تگڑی ہو کر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی، ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 ء تک نہیں اٹھ سکیں گے۔

’’جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے‘‘
حکومت کے حمایتی یوٹیوبرز سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے، اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، میں نے ساری تیاری کر رکھی ہے،نومبر بہت دور ہے، جب وقت آئے گا تو فیصلہ کریں گے۔

’’عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہے، جو وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں صرف ان کو عثمان بزدار برا لگتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ارکان کو 18، 18 کروڑ کی آفرز کی جارہی ہیں، میں نے ارکان سے کہا ان سے پیسے لیں اور غریبوں میں بانٹ دیں، جو لوگ آزاد خارجہ پالیسی نہیں دیکھنا چاہتے وہ ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

’’ ارکان کو 18، 18 کروڑ کی آفرز کی جارہی ہیں‘‘
عمران خان کاکہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے ارکان کو پیسے دیئے، کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا،ایسے ہی اتنا شور نہیں مچا ہوا، ہر جگہ پیسہ چلا ہوا ہے،میں نہ تو امریکا کا مخالف ہوں نہ بھارت کا، ان کی پالیسیوں پرتنقید کرتا ہوں۔

’’فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ کبھی ان چوروں کا ساتھ نہیں دے سکتے، اپوزیشن کے ساتھ عوام نہیں تو اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، ہمارے سارے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

’’میں مائنڈ گیم کا ماسٹر ہوں‘‘
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباو ڈالے،وہ آئی ایم ایف کے ذریعے پریشر ڈالیں گے لیکن وقت آنے پر دیکھیں گے،اس وقت مائنڈ گیم چل رہی ہے اور میں مائنڈ گیم کا ماسٹر ہوں۔

Recent Posts

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

5 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

9 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

18 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

21 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

32 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

37 mins ago