وقت آگیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو نکال کر کسی شریف آدمی کو لائیں، آصف زرداری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آصف زرداری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو نکال کر کسی شریف آدمی کو لائیں۔سابق صدر آصف زرداری نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے آگے بڑھ کرناپاک وزیراعظم کو نکالیں، ان کی جگہ کسی شریف آدمی کو لائیں، میں چہرے جانتا اور پہچانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں اور پیارکرنے والے دوستوں کوبھی جانتا ہوں، بلاول بھٹوکے ساتھ ملکرعوام کی خدمت کریں گے، مہنگائی کم کرکےعوام کی تکلیف دورکریں گے۔
دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں کا لشکرڈی چوک پہنچے گا توعوام کوخوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مکمل پلاننگ سے میدان میں نکلے ہیں، ہرصورت عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔