سینیٹ الیکشن، PTI کو دھچکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل واؤڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا لگا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی اس نشست کے الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کئی ارکانِ سندھ اسمبلی ووٹ دینے پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن دیوان سچل نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے منع کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

الیکشن کا کس کس نے بائیکاٹ کیا؟
واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔
اس سے قبل فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان کو پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا۔فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر آج ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

3 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

3 hours ago