ثناء جاوید کی کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے: رابعہ کلثوم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی ثناء جاوید پر طنزیہ وار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رابعہ کلثوم نے ثناء جاوید کے لیے اسٹوری شیئر کی۔
رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ثناء جاوید انڈسٹری کی بدتمیز اداکارہ ہیں۔
اداکارہ نے واجد خان کی یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے۔‘


اُنہوں نے ثناء جاوید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’انڈسٹری کے بدتمیز لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔‘رابعہ کلثوم نے مزید کہا کہ ’مجھے ان لوگوں کے درمیان یہ اتحاد پسند ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں جنہوں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثناء جاوید کے خلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثناء کے منفی رویئے کے خلاف پوسٹس کا انبار لگ گیا ہے۔ماڈل فریحہ شیخ نے ثناء جاوید کے منفی رویئے اور اُن کے ساتھ کام کرنے کے دوران برے تجربے سے متعلق اپنی پوسٹ پر تفصیل سے بات کی۔
فریحہ شیخ کا اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بہت سارے فنکاوں کی جانب سے ثناء جاوید کے برے اور منفی رویئے پر بات کرنے کے بعد وہ بھی اپنے برے تجربے پر بات کرنا چاہتی ہیں، وہ محسوس کر رہی ہیں کہ وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اُن کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔‘
فریحہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں اور اُنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔