404 Error

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مزید 1.2 روپے کی تنزلی ہوئی اور ڈالر 163.67 روپے تک پہنچ گیا . رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں 13 اکتوبر 2020 کے بعد یہ سب سے زیادہ تنزلی ہے، جب ڈالر کی قیمت 163.87 روپے ہوگئی تھی .

انٹربینک مارکیٹ میں لین دین کے دوران ڈالر پہلے سیشن میں 162.43 روپے پر بند ہوا تھا . ماہرین کے مطابق مسلسل 11 ماہ تک سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں طلب اور رسد نے بھی ایکسچینج ریٹ میں تنزلی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے . ملک میں معاشی بحالی کے دوران درآمد کنندگان کی جانب سے دباؤ کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو مسلسل اس کی مضبوطی کی وجہ بن رہی ہے . چیئرمین ہیٹن بینک کے سابق نمائندے اسد رضوی کے مطابق پاکستان کے قومی خزانے میں 23 جولائی تک 25 ارب ڈالر کی موجودگی سمیت چند اہم پہلو اس حوالے سے مدد فراہم کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی چوتھی لہر کے پیش نظر ترسیلات زر میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوگا اور فنانس ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق شرائط بھی روپے کے استحکام میں اہم کردار ادا کریں گی . ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں آنے والے ہفتوں میں ممکنہ کمی بھی مقامی کرنسی کو دباؤ سے آزاد کروانے میں معاون ہوگی . ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دن بھر میں تنزلی کا شکار رہی اور 1.60 روپے کی کمی کی رینج میں لین دین ہوئی اور ڈالر کی قیمت دن میں بلند ترین سطح 163.90 روپے جبکہ کم ترین 162.45 روپے تک گئی . اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 163.20/164.20 پر ٹریڈ ہوئی . میٹس گلوبل کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال میں مقامی یونٹ میں 3.74 فیصد یا 6.12 فیصد کمی آئی، اسی طرح روپے کی قدر میں 2.34 فیصد یا 3.83 روپے کی تنزلی ہوئی ہے اور اب تک ایک ماہ کے دوران اس میں 1.43 فیصد کمی نظر آرہی ہے . روپے کی قدر میں پاؤنڈ اسٹرلنگ کے مقابلے میں بھی 88 پیسہ کمی ہوئی اور دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 227.89 روپے رہی جبکہ گزشتہ سیشن کا اختتام 227.01 روپے کے ساتھ ہوا تھا . رپورٹ کے مطابق یورو کے مقابلے میں 1.3 روپے تنزلی ہوئی اور انٹربینک میں 194.57 روپے پر بند ہوا . . .

متعلقہ خبریں