سِلائی کڑھائی سے ماہانہ لاکھوں کمانے والی بچی ۔۔ جانیں اس 10 سالہ بچی کے بارے میں حیرت انگیز باتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر کسی کے پاس اچھی تعلیم نہ ہو لیکن کسی کام کا اچھا ہنر ہو تو وہ زندگی میں اچھا کما لیتا ہے۔ یہاں اس بات کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ تعلیم ہونا ضروری نہیں۔ بلاشبہ تعلیم وہ زیور ہے جس کے ذریعے انسان ترقی اور خوشحالی حاصل کرتا ہے۔گذشتہ چند سالوں میں دیکھا گیا کہ پاکستان میں بڑے تو بڑے اب بچے بھی ہنر سیکھ کر پیسے کما رہے ہیں۔ وہ اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں جن کو لوگ سراہ رہے ہیں۔

آج ہم ایک ایسی بچی کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کی عمر10 سال ہے اور وہ سلائی کڑھائی کا کام کر کے ماہانہ لاکھوں کما رہی ہے۔دس سالہ بچی کا نام جنت اشفاق ہے۔ جنت خواتین کے کپڑوں پر لیسیں اور پایپنگ کا کرتی ہے۔ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جنت نے اپنے بارے میں بتایا کہ صبح اسکول جاتی ہیں اور واپس آنے کے بعد سلائی کڑھائی کے کام پر لگ جاتی ہیں۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ وہ مہینے میں 3 سے 4 لاکھ روپے کما لیتی ہے۔

جنت سلائی کے بعد پلاسٹک کی پیکنگ بناتی ہے اور اس کے والد صاحب جا کر مارکیٹ میں سیل کرتے ہیں۔ جنت لے والدین اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جس کا نام ہے کچن ود جنت۔ بچی کے والدین یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جبکہ جنت سلائی کڑھائی کا کام کر کے پیسے کماتی ہے۔جنت کی چھوٹی بہن بھی اپنی بڑی بہن کے کام میں ہاتھ بٹاتی ہے۔ ہنر مند بچی نے بتایا کہ وہ بڑے ہوکر بزنس وومین بننا چاہتی ہیں۔مزید جنت نے اپنے بارے میں کیا بتایا دیکھیے ذیل میں سید باسط علی کی اس یوٹیوب ویڈیو میں۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

58 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

1 hour ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

1 hour ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

1 hour ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

2 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

2 hours ago