آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گاتاہم شام اوررات کے اوقات میں کشمیر،خطہ پوٹھوہار،بالائی اوروسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
جبکہ کل ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گاتاہم کشمیر،خطہ پوٹھوہار،بالائی اوروسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہاتاہم ژوب ،زیریں خیبرپختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
