پاکستان ، IMF کے درمیان مذاکرات تاحال بے نتیجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات کے بعد اب تک ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے ہیں، آئی ایم ایف کا بدستور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دیئے جانے والے ریلیف پر تحفظات کر اظہار ہے۔ذرائع کے مطابق صورتحال پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات سے دو چار کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ساتویں جائزہ کے تحت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں ، پہلے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ٹیکنیکل مذاکرات 4 مارچ سے شروع ہو کر ایک ہفتے سے زیادہ دن جاری رہے جس کے بعد فنڈ اور حکومت کے درمیان ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات بھی اب تک بے نتیجہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر دیا جانے والا ریلیف کیسے پورا کرے گا ۔ذرائع کے مطابق فنڈ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بھی اعتراضات اٹھا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صورت حال پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔واضح رہے پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک 6ارب ڈالر میں سے 3ارب ڈالر لے چکا ہے۔

Recent Posts

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

2 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

30 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

37 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

7 hours ago