نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا؟ خود ہی سرپرائز دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) رکنِ پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے عنقریب مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔جگنو محسن نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور 2018ء میں اوکاڑا سے رکنِ صوبائی ایوانِ پنجاب منتخب ہوئیں۔جگنو محسن آج ن لیگ کی ریلی میں بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عنقریب ن لیگ کو جوائن کروں گی۔نوازشریف کے بیانیے میں عوام کی حکمرانی،ووٹ کا تقدس،حقیقی جمہوریت کی بحالی اور صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ شامل ہے۔میں اور میرے شوہر نجم سیٹھی نے بھی آزادی اظہارِ رائے کی صحافت کی۔آج مسلم لیگ ن اور نوازشریف بھی اسی مشن کے لیے بات کر رہے ہیں۔میں نوازشریف کے بیانئے ،حقیقی جمہوریت کی بحالی اور صاف شفاف انتخابات کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ کے مارچ میں شامل ہوں۔

وزیراعظم عمران خان ہوش کے ناخن لیں، وہ اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، باعزت طریقے سے مستفعی ہو جائیں۔۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مکائو لانگ مارچ کے خاتمے تک عمران خان کا اقتدار ختم ہو چکا ہو گا ،حکومت کے اتحادی بھی جلد اس کیخلاف کھڑے ہوں گے ،سیاسی جماعتوں میں بات چیت سیاسی عمل کا حصہ ہے ،عمران نیازی کے پاس کوئی سرپرائز نہیں ہے جو وہ دے سکے ،ان کے پاس ایک سرپرائز ہے کہ استعفیٰ دے رہے ہیں اور گھر جارہے ہیں ،حکومتی اتحادیوں سے ہماری مشاورت جاری ہے ،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگلے سیٹ اپ پر ہم مل جل کر مشاورت سے فیصلے کرینگے ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکائو مارچ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ،ساڑھے 3 سالوں سے جاری مسائل کے خلاف مارچ کیا جا رہا ہے ،اس شخص نے عوام کو دوائی لینے کے قابل نہیں چھوڑا ،اس شخص نے ذاتی ملازمین کے نام پر بیرون ممالک سے پارٹی فنڈز کے نام پر پیسے منگوائے ،اب وہ شخص مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے ،عوام اس سے قرضوں کا حساب مانگ رہے ہیں،عوام تم سے تمہاری کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں،تم روز سرکاری وسائل استعمال کر کے گالی دے رہے ہو۔

Recent Posts

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

1 min ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

17 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

21 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

31 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

35 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

45 mins ago