نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی کون ہیں؟کیاواقعی ان کاتعلق نیازی قبیلے سے ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

(قدرت روزنامہ)آزادکشمیرکے علاقے عباسپورسے منتخب ہونیوالے سردارعبدالقیوم نیازی آج وزیراعظم آزادکشمیرمنتخب ہوچکے ہیں ان کو33ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف لطیف اکبرکو14ووٹ ملے۔جب سردارعبدالقیوم کووزیراعظم نامزدکرنے کی خبریں ٹی وی پرچلیں توسوال اٹھایاگیاکہ عبدالقیوم نیازی واقعی پٹھان ہیں اورنیازی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ؟کچھ نے تویہ بھی کہاکہ عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کواس لیےنامزدکیاکیونکہ وہ اسی قبیلے سے تعلق رکھتاہے۔آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم
کے آبائواجدادکاتعلق مقبوضہ کشمیرسے ہے ان کاخاندان 1947میں ہجرت کرکے ایل اوسی کے اس طرف آیاتھالائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹرمیں ان کاگائوں اورانتخابی حلقہ ہے ۔صحافی راجہ فیاض کے مطابق عبدالقیوم نیازی کاگائوں درہ شیرخان بالکل لائن آف کنٹرول پرہے بلکہ اس گائوں کاکچھ حصہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی ہے تحصیل عباسپورکے اکثرعلاقوں بٹل ،منڈھول ،گھمبراورسحرککوٹہ کی طرح ان کاگائوں بھی فائرنگ کی ذدمیں رہتاہے۔عبدالقیوم نیازی کاتعلق وزیراعظم عمران خان کے قبیلے سے نہیں ہے اورنہ ہی وہ پختون ہیں عبدالقیوم کاتعلق مغل قبیلے کی دُلی شاخ سے ہے اورانہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی کالاحقہ ایسے ہی لگارکھاہے ۔وہ سدھن کشمیری نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔عبدالقیوم نیازی نے 3سال قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تھی اس سے قبل وہ مسلم کانفرنس میں تھے ۔وہ آزادجموں وکشمیرکے حلقہ ایل اے 18پونچھ 1سے کامیاب ہوئے ۔عبدالقیوم نیاز ی کااپنے نام کیساتھ لاحقہ لگانے کی وجہ ان کاکالم نگارمصنف ہونابتایاجارہاہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

9 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

16 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

26 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

41 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

59 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

1 hour ago