پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبر ہمارے پاس ہیں، ان کے پاس نہیں . آصف زرداری، اختر مینگل، بلاول بھٹو، سردار ایاز صادق، عبدالغفور حیدری نے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی .


سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن قیادت جسے نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، ہم پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے .
انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کر رہے تھے کہ ملک جس حالت میں ہے سب مل کر چلیں، ق لیگ والے ہمارے ساتھ چلنے کے لئے تیار تھے . آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ق لیگ والے رات 12 بجے مبارکباد دینے آتے ہیں، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں، معلوم نہیں پھر ق لیگ کو کیا ہوا .
اُن کا کہنا تھا کہ ملک جن حالات میں ہے اسے مل کر بچانا ہے، اسی سوچ کے ساتھ ان کے پاس گیا تھا، ایم کیو ایم سے متعلق اچھی خبر ملے گی . سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ اب پنجاب کے حوالے سے ملکر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الہٰی نے دیر کردی ہے . انہوں نے کہا کہ پاور تو آتی جاتی رہتی ہے، ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کی اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، ہماری کامیابی میں بلاول کا مرکزی کردار ہے .

. .

متعلقہ خبریں