کبریٰ خان سوشل میڈیا کے اہم ترین فیچر سے ہی لاعلم نکلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا اس قدر عام ہوچکا ہے کہ بچے بچے کو ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور واٹس ایپ کے ایک ایک فیچر کا علم ہوتا ہے۔

لیکن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس سے انتہائی حد تک نابلد نظر آتے ہیں۔حیئرانی تو تب ہوتی ہے جب شو بز سے وابستہ کوئی شخصیت کہے کہ اسے سوشل میڈیا کے کسی فیچر کا علم نہ ہو، خاص طور پر وہ فیچر جو ٹرینڈنگ میں ہو۔

ایسا ہی کچھ ہوا شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ، جنہیں معلوم ہی نہیں کہ ٹوئٹر اسپیس ہوتا کیا ہے۔اداکارہ نے ٹوئٹر اسپیس سے نابلد ہونے کا برملا اقرار بھی کیا۔

کبریٰ نے عوام سے اس متعلق مدد چاہی تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی معاونت کے لیے چلی آئی۔

کبریٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، میں سوچ رہی تھی کہ آج کسی وقت ٹوئٹر اسپیس پر آؤں (بشرطیکہ مجھے معلوم ہو یہ کس طرح کام کرتا ہے)۔


اداکارہ کے ٹوئٹ کرتے ہی مداحوں کی جانب سے تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

کسی نے میمز شیئر کیے تو کسی نے اداکارہ کی درست رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر اسپیس استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار بتایا۔


بیشتر صارفین نے اداکارہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے اسپیس پر آنے کی فرمائش بھی کردی۔

ایک خاتون صارف نے ادکارہ کے ٹوئٹ پر لکھا کہ آپ آئیں تو صحیح ہم آپ کی مدد کریں گے۔


کئی صارفین نے اداکارہ سے ٹوئٹر اسپیس پر آنے کا وقت بھی پوچھ لیا۔