قمر منصور، عامر خان، فاروق ستار کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قمر منصور، عامر خان، فاروق ستار کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی۔ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور و دیگر ملزمان کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عامر خان اور فاروق ستار پیش نہیں ہو سکے۔
فاضل جج کی رخصت کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی، تمام ملزمان کے خلاف سول لائن تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔