مندی بہاؤالدین میں بیٹی نے اپنی سگی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، لیکن کیوں ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)منڈی بہاوالدین میں بیٹی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے سگی ماں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاو¿الدین کے علاقہ قادر آباد میں پیش آیا جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے رشتے کے تنازع پر ماں پر فائرنگ کی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے جب کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔