اکیلے پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

بشام(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہی جلد کے پی میں ہوگی، اکیلے پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ہے پاکستان جب ترقی کرے گا جب پنجاب کے ساتھ کے پی ترقی کرے گا۔
شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں، ابھی وزیراعظم بنے تین ہفتے ہی ہوئے ہیں جب تک جان میں جان ہے دن رات کام کروں گا، پاکستان میں غریب آدمی سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، کے پی سمیت پورے پاکستان کے اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تاریخ کے سب سے بڑے قرضے لیے جن کی مالیت 24 ہزار ارب ہے، چار برس میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی، عمران خان نے عوام کو دھوکا دیا، پاکستان آج بھی اپنی منزل ڈھونڈ رہا ہے، غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹے جا رہے ہیں لیکن ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنا کر چھوڑیں گے۔
وزیراعظم نے شانگلہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے ایک دو دن میں جو قیمت آٹے کی پنجاب میں ہوگی وہی خیبر پختونخوا میں ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی کے سستا آٹا فراہم کریں، وزیراعلی نے اس قیمت پر آٹا نہیں دیا تو اپنے کپڑے بیچوں گا اور سستا آٹا دوں گا، ہم کب تک کشکول لے کر پھریں گے، کشکول لے کر پھرنے سے عزت نہیں ملتی۔
شہباز شریف نے پوران گرڈ اسٹیشن 3 ماہ میں بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہم ساری زندگی بھیک نہیں مانگ سکتے، میں خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے دو ارب روپے کا اعلان کرتا ہوں، اکیلے پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ہے پاکستان جب ترقی کرے گا جب پنجاب کے ساتھ کے پی ترقی کرے گا۔

Recent Posts

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

4 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago