کراچی والے تیاری پکڑ لیں ۔۔ بحیرہ بنگال میں بننے والے طاقتور سمندری طوفان سے کیا اثرات پڑنے والے ہیں؟
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بدترین گرمی کی صورتحال میں جہاں شہری اذیت میں مبتلا ہیں وہیں اب خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، جس سے بارشوں کی ایک امید پیدا ہوئی تھی۔
خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو “آسانی” کا نام دیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر یہ سمندری طوفان بھارتی صوبے اندھرا پردیش اور اڑیسہ سے ٹکرا سکتا ہے۔ تاہم ایک اور امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان سمندر میں ہی ختم ہو جائے۔
سمندری طوفان کے پاکستان کی ساحلی پٹی پر اثرات:
سمندری طوفان سے کراچی سمیت پاکستان کی ساحلی پٹی پر براہ راست خطرات نہیں ہیں، البتہ ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں شدید گرمی کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 11 مئی سے شہر میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔جس میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔