کیا اے سی کا پانی دیوار خراب کرتا ہے؟ جانیے صحیح کرنے کا آسان طریقہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل ہر گھر میں اے سی ضرورت بن گیا ہے لیکن اس سے دیوار پر گرنے والا پانی دھبوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے، جانیے آسان طریقہ جس سے دیوار پر پڑنے والے نشان دور ہو جائیں گے۔
اگر دیوار پر روغن کروالیا جائے تو اس سے بھی لیکج سے دیوار پر نشان پڑتے ہیں اس کے لیے اے سی کی مرمت کروا لینی چاہئیے۔آپ کو کرنا یہ ہے کہ ہاتھوں میں ربر کے دستانے پہن لیں اور ایک بالٹی میں آدھا حصہ پانی اور ایک کپ بلیچ ڈال کر ملالیں ،اب کسی پرانے اور صاف تولیے سے دیوار پر کئی بار پھیریں تاکہ نشان صاف ہوجائیں، یہ دھیان رکھیں کہ پانی میں ایک کپ سے زیادہ بلیچ نہ ڈالا جائے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بلیچ والے پانی کو اسپنج کی مدد سے دھبے والی دیوار پر لگایا جائے اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیا جائے اس کے بعد کسی نم کپڑے سے دیوار پونچھ دیں تو دیوار سے لیکج کے نشانات غائب ہوجائیں گے۔