منصفانہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) تر جمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آزادانہ، منصفانہ غیرجانبدارانہ، طریقے سے انتخابات کرانے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی 34اضلاع میں سے 32 اضلاع میں انتخابات 29 مئی کو ہوں گے، 2 اضلاع کوئٹہ اور بیلہ میں حلقہ بندیوں کے عمل کے بعد انتخابات کروائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت فنانس سے لے کر ضلعی انتظامیہ کی تعیناتی تک کے تمام وسائل الیکشن کمیشن کے disposal پر ہونگے۔وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی معاونت اور مدد سے صوبے میں آزادانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات اور اقدامات اٹھائیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں عوام پورے جوش و جذبے سے حصہ لے گی اس کی بنیادی وجہ صوبے میں طویل عرصے کی دہشت گردی کے واقعات سے اور جموریت کے خواہاں عوام ہیں انہوں نے کہا کہ اب عوام مقامی حکومتوں سے مسائل کے حل کیلئے توقعات وابستہ کی ہیں۔ جس کیلئے صوبائی حکومت خاطر خواہ اقدامات اٹھا گی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago