ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پہلی بار 190روپے کا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی ایک بار پھر مندی کے بادل آگئے۔ پاکستانی روپیہ کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا اور انٹر بینک میں ڈالرایک دن 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کے بعد 191 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں رواں مالی سال کے دوران 32 روپے 36 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ مالی سال کے دوران ملکی قرضوں میں 4000 ارب روپے اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل پھر آگئے، ٹریڈنگ کے آغاز پر 145 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم جس کے بعد انڈیکس میں 565 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 937 کی سطح پر آگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو بری صورتحال سے دوچار کردیا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago