ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں سے ہی انصاف لیا جاتا ہے، ادارے ہی ملک کو مستحکم کرتےہیں لیکن ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت نے آج تک توہین مذہب کےقوانین مخالفین پر نہیں استعمال کیے، موجودہ حکومت نے توہین مذہب کے قوانین اپنے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے کوئی امید نہیں، اعظم تارڑ سے متعلق افسوس ہوا۔سابق وزیر نے بتایا کہ عدالت کہتی ہے مذہب کے قوانین کا استعمال سیاسی مخالفین پر نہ کریں، وفاقی کابینہ کو مذہب کے قوانین کا سیاسی مخالفین پر استعمال سے متعلق سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ روضۂ رسول پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، لندن میں جو ہورہا ہے وہ لوگوں کے جذبات کی عکاسی ہے، غریب آدمی پر ہر روز فتویٰ لے کر آجاتے ہیں۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر مقبوضہ اسمبلی میں ہم نہیں جاسکتے،چوکیدار سے متعلق جو حوالہ تھا وہ عقلمندوں کے لیے اشارہ تھا، میرا موقف صاف رہا کہ مذہب کارڈ نہیں استعمال کرنا چاہیے۔
فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ ادارے ملک کو مستحکم کرتےہیں لیکن ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

57 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

1 hour ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago