کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ، عوام بے حال

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ گرمیوں میں شہرقائد کےعوام بے حال ہوچکے ہیں اور ایسے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید طویل کردیا۔ کراچی میں بجلی کی فراہمی کا کوئی وقت نہیں رہا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، بل کی مکمل اور بروقت ادائیگی کے باوجود شہریوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے جب کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی کے بحران کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔
کراچی والوں کی زندگی جہنم بن گئی ، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا جب کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی میں ایک ماہ پہلے تک جن علاقوں میں بجلی صرف ایک ایک گھنٹے کے لیے غائب ہوتی تھی اب وہاں بھی بجلی کی 3 ،3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہوتی ہے۔
نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے۔ کے الیکٹرک کے سائٹ کورنگی اور بن قاسم کے پاور پلانٹس سے مطلوبہ بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح و شام بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 14گھنٹے تک جا پہنچا۔
دوسری جانب کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے تاجر طبقہ اور عوام سخت پریشان ہیں۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی مصیبت نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے۔واضح رہے کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور خاص طور پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

1 min ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

10 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago