چین،رن وے پر مسافر طیارےمیں آگ لگ گئی، درجنوں افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر طیارے میں آگ لگنے سے اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ سے تبت کے دارالحکومت نائینگ چی جانے والے طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ اڑان بھر ہی رہا تھا۔ عملے نے طیارے میں گڑ بڑ محسوس ہوتے ہی ٹیک آف روک دی۔سماء کے مطابق فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 113 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 36 افراد زخمی ہوئے تاہم انہیں معمولی

نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا۔ حادثے کے ایک منٹ بعد ہی رن وے کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ چین میں 21 مارچ کو بھی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جاسکا

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 hour ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

1 hour ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 hour ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

1 hour ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago