سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ میں نئے روپ کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ دنگ خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کی جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز رواں ہفتے کیا جاچکا ہے جبکہ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں سلمان خان نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روائتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ تصویرایکشن سیکونس کے دوران لی گئی ہے جبکہ سلمان خان نے تصیور کے کیپشن میں فلم کا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے’۔
پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغٓاز پر مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی رواں سال دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Recent Posts

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

3 mins ago

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

27 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

33 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

43 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago