افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہمعصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ خودکش دھماکے میں شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں جبکہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے اور اپنے شہدا پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے برقرار رکھا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 معصوم بچے شہید ہو گئے۔

Recent Posts

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے…

5 mins ago

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

8 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

14 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

23 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

34 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

42 mins ago