نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں۔کوئٹہ میں جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزار ہوں جو پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، بلوچستان کے عوام اور پیپلزپارٹی کا رشتہ تین نسلوں کا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دیا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں حصہ دیا، بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالا ہوگا، ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں پہنچیں گے۔ بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل حکومت میں جگہ جگہ ناانصافی ہورہی ہے، تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، تبدیلی کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا ہے۔
’میں بھی جیالا بن گیا‘
جلسے سے خطاب کے دوران ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف کو کہا تھا کہ ہم نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں، نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا تو ہم نے پارٹی چھوڑی، نوازشریف میں وفا نہیں ہے، غلام اسحاق خان سب سے پہلے نواز شریف کا شکار بنے۔ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں (ن) لیگ کا ساتھ دیا، بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت قائم کی، نواز شریف نے جو ہمارے ساتھ کیا امید ہے وہ بلاول بھٹو زرداری نہیں کریں گے۔ میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا۔ ایک کارکن کی طرح پیپلز پارٹی میں کام کروں گا، میری خواہش ہے کہ اگلی مرتبہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں۔
’پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط کریں گے‘
اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ (ن) لیگ کو ہم نے خیرباد کہہ دیا مسلم لیگ (ن) میں اب کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی ، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے، بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن بڑے محنتی ہیں، پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں مزید مضبوط کریں گے، ہمیں بلوچستان سے 12 نشستیں مل سکتی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

8 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

15 mins ago

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

22 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

29 mins ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

41 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

50 mins ago