ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ، مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔
نجی ٹی وی” دنیانیوز” کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے ، دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب ساڑھے 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملکی پیداوار ساڑھے اکیس ہزار میگاواٹ ہے ،ا س طرح کم از کم 5 ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
سرکاری تھرمل پلانٹ صرف 960 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، پن بجلی ذرائع سے 5ہزار 90 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ نجی پاور پلانٹس 12 ہزار 578 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔

Recent Posts

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

3 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

21 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

34 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

51 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

52 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

56 mins ago