کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی خواہش پوری کردی .
فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سب ہی فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اُن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں .
View this post on Instagram
فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ . ‘
Dreams & wishes do come true. My star Moosa with present star and pride of Pakistan Babar Azam.@babarazam258 pic.twitter.com/2tjj45sn2y
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 16, 2022
دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں . ‘