کراچی، 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والا دوست گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کی 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والے اس کے دوست کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو شادی کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا، لڑکی کے انکشاف پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد وہاں سے ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔
اس سے قبل صدر دھماکے میں اغوا ہونے والی لڑکی کا بھی اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ جانے کا انکشاف سامنے آیا۔کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی میں بازیاب ہونے والی لڑکی سویرا کو مبینہ طور پر ساتھ لیجانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے بتایا کہ گرفتار ملزم بازیاب یافتہ لڑکی سویرا کا دوست ہے، لڑکی اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ گئی تھی۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم لڑکی کو شادی کے بہانے اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا، لڑکی کے انکشاف پر نبی بخش پولیس نے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے لڑکے کو گرفتار کیا۔شبیرسیٹھار نے کہا کہ ملزم کا نام راج محمد ہی, مزید تفتیش کیلئے ملزم اور بازیاب لڑکی کو پریڈی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے صدر دھماکے میں مبینہ طورپر لاپتہ لڑکی بازیاب ہوئی تھی ، نبی بخش پولیس نے لڑکی کوبازیاب کرایا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ابتدائی بیان میں پتہ چلا لڑکی اغوا نہیں ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے، لڑکی کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیا۔ مبینہ طور پر اغوا ہو جانے والی لڑکی پولیس کے شکایتی مرکز پہنچی تھی، جس کے بعد لڑکی کو پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا۔یاد رہے چندروزقبل صدر دھماکے میں15 سالہ سویرالاپتہ ہوگئی تھی ، جس کے بعد بھائی نے لڑکی کے اغواکامقدمہ تھانہ پریڈی میں درج کرایا تھا۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

8 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

41 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

42 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

48 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

58 mins ago