پرویز الٰہی کا سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے بارے میں بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پروزیز الٰہی نے کہاہے کہ (ن) لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہیں، وفاق سے ان کی گیم ختم ہوچکی اور انہیں پتہ بھی نہیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ میں وزارت اعلی کے مقابلے سے ہٹا نہیں، کیوں کہ انتخاب تو ہوا ہی نہیں، یہ تو کہیں اسٹینڈ ہی نہیں کرتے کیوں کہ حمزہ کا تو حلف بھی نہیں ہوا، پنجاب میں ان کو سرپرائز دیں گے جیسے پہلے سرپرائز دئیے تھے، ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی

ہے، اور یہ فلم بھی فیل ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پولیس اسمبلی کے اندر گھسے اور کارروائی ہاتھ میں لے، ہمارے پاس برطانوے ہائی کمشنر آئے تو انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں سو سال پہلے ایسا واقعہ ہوا تھا، لیکن وہاں پر بادشاہ نے آکر معافی مانگی اور جتنے چھلانگ مار کر آ ئے وہ سارے قتل ہوگئے، حمزہ نے مجھ پر حملہ کرایا، اس کے برعکس جب اسے تکلیف ہوئی تو میں نے اس کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، عمران خان سے میرا جھگڑا یہی تھا وہ کہتے تھے حمزہ کو اجازت نہ دو۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمارا شریفوں سے اس وقت بھی اچھا برتا رہا جب یہ لوگ مشرف سے لڑ کر بھاگے تھے، ہم اب پیچھے ہٹے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کے اندر سے حقیقت معلوم ہوگئی تھی، ہمیں معلوم ہوا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کو وزارت اعلی صرف سونگھائیں گے، اللہ تعالی نے ان کو بے نقاب کرنا تھا اور شریفوں کی اصلیت دوبارہ سامنے آگئی، عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیراعلی بنیں اور پھر قائم رہے۔انہوں نے کہاکہ شریفوں کی وفاق کی گیم ختم ہے ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی، ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہیں، اعتماد کے ووٹ سے پہلے سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کو واپس لے آئیں گے، یہ دونوں سو فیصد واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، کیوں کہ یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں اور ان کو بھی پتہ ہے کہ شریفوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا، چوہدری شجاعت ٹھیک ہیں اور میرے ساتھ ہیں، پوری امید ہے عمران خان کے اداروں سے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

24 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

27 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

34 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

38 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

58 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

1 hour ago