جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہمیں 30 فیصد بھی ملی ہوتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، وزیراعظم شہباز شریف

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی، ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، اپنی بدترین بد انتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے گئے، غداری کی بحث میں پڑے تو بات دور تک نکل جائے گی۔وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی دھرتی عظیم ہے، میں یہاں پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں آیا ہوں، تاجروں، صنعتکاروں سے مسائل کے حل پر بات کرنے آیا ہوں، کراچی کے پانی

کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں، مجھے کراچی آنا تھا، یہاں ایک جہاز کو لانچ کرنا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، چار برسوں میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کردیا، ساڑھے تین سالوں میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار روپے کے قرض لیے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ پر پابندی لگانے سے غیر ملکی زر مبادلہ بچے گا، اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا، امپورٹ پر پابندی کے بعد مقامی صنعت کی ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے مقامی اشیا کی قیمتیں کنٹرول بھی کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے موجودہ ملک کی فنانشل صورتحال پر رائیجاننا چاہتا ہوں، سندھ حکومت وزیر اعلی سندھ، کراچی چیمبر کا شکرگزار ہوں،یہاں بڑے بڑے لوگ ہیں جن سے میرے جان پہچان ہے، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں نے اچھی پریزنٹیشن دی ہے، یہاں سنجیدہ مایہ ناز تاجر موجود ہیں آپ سے حل جاننے آیا ہوں۔

Recent Posts

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

21 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

27 mins ago

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے…

36 mins ago

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے…

42 mins ago

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن…

46 mins ago

ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ…

46 mins ago