اے پی این ایس اور وائس آف پنجاب کے مابین ریجنل پیپرز اور ینگ میڈیا گریجویٹس کے لیے مواقعوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور(قدرت روزنامہ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور وائس آف پنجاب کے مابین بروزجمعہ الحمرا، مال روڈ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ممتاز اے طاہر، چیئرمین ریجنل پریس کمیٹی، اے پی این ایس اور انعم علی عباس، پروجیکٹ ڈائریکٹر، وائس آف پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس بات پر باہمی اتفاق کیا گیا کہ اے پی این ایس (ریجنل پریس کمیٹی) اور وی او پی (وائس آف پنجاب) پنجاب کے مختلف ریجنل ایریاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے مارچ 2023 تک اسٹریٹجک شراکت دار رہیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ممتاز اے طاہر نے کہا، ”دونوں ادارے میڈیا اور متعلقہ موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس اور تقریبات کا اہتمام کریں گے تاکہ قابل عمل میڈیا توسیعی ماڈل کے لیے نتیجہ خیز مکالمہ شروع کیا جا سکے۔ ریجنل پریس اور وائس آف پنجاب اپنے اپنے ایریاز میں امن، ثقافت، سیاحت اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ مشترکہ منصوبہ ریجنل میڈیا کی ڈیجیٹل تبدیلی میں سہولت فراہم کرے گا، بشمول یوٹیوب چینلز اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز”

انعم علی عباس نے کہا، ”VOP میڈیا کے تازہ ترین معیارات اور رجحانات کو پورا کرنے کے لیے ڈیجیٹل فرنٹ لائن کے قیام میں ریجنل پریس کی معاونت کرے گا ۔ VOP ملک بھرخصوصاً پنجاب میں ریجنل پریس کی رسائی اور دائرہ کار کو بڑھانے میں اسٹریٹجک مدد فراہم کرے گا۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اے پی این ایس کی ریجنل پبلیکیشنزمیڈیا گریجویٹس اور دیگر دلچسپی رکھنے والے طلباء کو وی او پی کی سفارش کے مطابق انٹرن شپ کی پیشکش کریں گی۔

ایم او یو کے مطابق، دونوں ادارے اہداف والے علاقوں میں آرٹ اور دستکاری، خوراک، موسیقی، پرفارمنگ آرٹس اور متعلقہ طبقات کو فروغ دینے کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔ دونوں ادارے صحافتی اخلاقیات اور اقدار کو فروغ دیتے ہوئے پرنٹ جرنلزم کو فروغ دینے اور نوجوان صحافیوں کی شخصیت سازی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے پی این ایس کی ممبر پبلیکیشنز اپنے معیار پر پورا اترنے والے قابل انٹرنز کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کریں گی۔

Recent Posts

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

6 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

18 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

28 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

32 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

41 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

44 mins ago